لاہور: نئی ہاؤسنگ سکیموں کیلئے سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کی منظوری

Calender Icon جمعہ 20 فروری 2026

لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب حکومت نے نئی آباد ہونے والی ہاؤسنگ سکیموں کیلئے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے فیروزپور روڈ، کاہنہ، ایل ڈی اے سٹی اور ملحقہ آبادیوں میں سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ قائم کرنے کی منظوری دے دی۔
حکام کے مطابق ہڈیارہ ڈرین پر لاہور کا پہلا باقاعدہ سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ تعمیر کیا جائے گا، جو 400 کنال سے زائد رقبے پر مشتمل ہوگا، منصوبے کی مکمل فنڈنگ پنجاب حکومت کرے گی۔

یاد رہے کہ 2017-18 میں ہڈیارہ ڈرین پر اس سکیم کی ابتدائی منظوری دی گئی تھی، اب لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کے سی ایم پی، شعبہ انجینئرنگ اور نیشنل انجینئرنگ سروسز پاکستان (نیسپاک) مشترکہ طور پر منصوبے کا تفصیلی پلان تیار کریں گے، ایل ڈی اے گورننگ باڈی نے منصوبے کی باقاعدہ منظوری کی سفارش بھی کر دی ہے۔

منصوبے کی تکمیل سے ہڈیارہ ڈرین میں گندے پانی کے اخراج میں نمایاں کمی متوقع ہے، جس سے ماحولیاتی آلودگی کم ہوگی اور زیر زمین پانی کے تحفظ میں بھی مدد ملے گی۔