اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ترجمان پاور ڈویژن نے تین سال طویل مدتی صنعتی رعایتی پیکج کے تحت دو ماہ (دسمبر 2025 اور جنوری 2026) کے دوران صنعتی صارفین کیلئے پیکیج کے اعدادوشمار اور جائزہ جاری کردی
اعداد وشمار کے مطابق صنعتی رعایتی پیکج کے تحت ان دو ماہ (دسمبر 2025 اور جنوری 2026) کے دوران کل 127686صنعتی صارفین کو کل 12.125 ارب روپے کا فائدہ حاصل ہوا۔جوکہ کل 278961صنعتی صارفین کا 46فیصد بنتے ہیں
سرپلس پیکج سے چھوٹی بڑی تمام صنعتوں کو سرپلس بجلی کے استعمال پر 10.3روپے فی یونٹ فائدہ ہوا ہے ۔
ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق ان دو ماہ کے دوران سرپلس پیکیج کے تحت صنعتوں کو مجموعی طور پر 1,176 ملین یونٹس فروخت کی گئیں، جو ان دو ماہ میں فروخت ہونے والی کل صنعتی یونٹس کا 23.80 فیصد بنتی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سرپلس پیکیج کے تحت دسمبر 2025 میں صنعتوں کو بجلی کی 557 ملین یونٹس فروخت کی گئیں، جو کہ اس ماہ فروخت ہونے والی مجموعی صنعتی یونٹس کا 23 فیصد بنتی ہیں۔
ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق اس سے صنعتی صارفین کو 5.743 ارب روپے کا فائدہ پہنچا۔ دسمبر میں اس پیکیج سے مستفید ہونے والے صارفین کی تعداد 125,829 ہے، جو کہ کل صنعتی صارفین کا 45 فیصد ہے۔
جنوری 2026 میں سرپلس پیکیج کے تحت صنعتوں کو 619 ملین یونٹس فروخت کی گئیں، جو اس ماہ کے کل صنعتی یونٹس کا 24.5 فیصد ہے۔ اس کا فائدہ 6.382 ارب روپے بنتا ہے۔ جنوری 2026میں صنعتی صارفین مستفید ہونے والے صارفین کی تعداد 127,686 ہے، جو کل صنعتی صارفین کا 46 فیصد ہے۔
ترجمان پاور ڈویژن نے وفاقی وزیر پاور سردار اویس احمد خان لغاری کا صنعتوں کیلئے مثبت اقدامات کرنے کا اعادہ کیا ۔ ترجمان نے کہا کہ وفاقی وزیر پاور ڈویژن خود ان تمام اقدامات کی نگرانی اور مسلسل اپڈیٹ لیتے ہیں ۔












جمعہ 20 فروری 2026 