لندن(ویب ڈیسک) پاکستان ہائی کمیشن لندن میں ایک اہم ملاقات ہوئی جس میں معروف ماہرِ امراضِ جلد و بال ڈاکٹر سید غلام عباس شاہ کو خصوصی دعوت پر مدعو کیا گیا۔ ملاقات کی میزبانی ہائی کمشنر پاکستان برائے برطانیہ ڈاکٹر فیصل نے کی۔اس موقع پر ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل نے ڈاکٹر غلام عباس شاہ کی میڈیکل شعبے میں نمایاں خدمات، ہیئر ٹرانسپلانٹ اور اسٹیٹک میڈیسن میں مہارت اور پاکستان و برطانیہ کے درمیان میڈیکل ٹورزم کے فروغ میں کردار کو سراہتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔میڈیکل ٹورزم کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال ملاقات کے دوران پاکستان میں ہیلتھ ٹورزم کو فروغ دینے کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی گفتگو کی گئی، جن میں بین الاقوامی معیار کے کلینکس اور اسپتالوں کا قیام، برطانیہ اور یورپ کے مریضوں کے لیے خصوصی میڈیکل پیکجز، ایمبیسی سطح پر میڈیکل ویزہ سہولت اور سرکاری و نجی شعبے کے درمیان مؤثر شراکت داری شامل ہیں۔ اس کے علاوہ پاکستانی سرجنز کی عالمی سطح پر برانڈنگ پر بھی زور دیا گیا۔ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ میڈیکل ٹورزم کے فروغ سے ملک میں فارن ایکسچینج میں اضافہ، روزگار کے نئے مواقع، ہوٹلنگ، ٹرانسپورٹ اور سروس سیکٹر کی ترقی کے ساتھ ساتھ پاکستان کا مثبت اور محفوظ تشخص دنیا کے سامنے اجاگر ہوگا۔ڈاکٹر غلام عباس شاہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کو میڈیکل ٹورزم کا حب بنانے کے لیے نجی شعبہ حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کرے گا تاکہ دنیا بھر سے مریض اعتماد کے ساتھ پاکستان کا رخ کریں۔یہ ملاقات صحت کے شعبے میں ایک نئے باب کی شروعات قرار دی جا رہی ہے، جہاں طبی خدمات نہ صرف عوامی فلاح بلکہ قومی معیشت کی مضبوطی کا ذریعہ بھی بن سکتی ہیں۔
لندن، پاکستانی ہائی کمشنر، ڈاکٹر غلام عباس ملاقات، ہیلتھ ٹورازم پر گفتگو
جمعہ 20 فروری 2026












