پیپلز پارٹی کے بغیر کوئی بھی آئینی ترمیم نہیں ہوسکتی، طلال چوہدری

Calender Icon منگل 4 نومبر 2025

وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے بغیر کوئی بھی ترمیم نہیں ہوسکتی ہے۔
نیوز ڈیسک )اسلام آباد)

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں طلال چوہدری نے کہا کہ کسی بھی آئینی ترمیم کےلیے دو تہائی اکثریت درکار ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 27ویں آئینی ترمیم بھی پیپلز پارٹی کی شمولیت کے بغیر ممکن نہیں ہے، قومی مفاد کی کسی بھی ترمیم میں اپوزیشن سمیت تمام جماعتوں کو شامل کرنا چاہتے ہیں۔

وزیر مملکت برائے داخلہ نے مزید کہا کہ ماضی میں فضل الرحمان کے ذریعے پی ٹی آئی کو بھی آن بورڈ لیا مگر انہوں نے آخر میں ووٹ نہیں دیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ 26ویں ترمیم پر اسپیکر آفس میں اپوزیشن کے تمام تحفظات دور کیے تھے، 27ویں ترمیم کےلیے دوسری سیاسی جماعتوں کو بھی آن بورڈ لیا جائے گا۔

طلال چوہدری نے یہ بھی کہا کہ بہتری کے لیے ترامیم کی ضرورت ہمیشہ رہتی ہے، پارلیمنٹ اگر قانون سازی نہیں کرے گی تو اور کیا کرے گی۔