دریائے سندھ میں کوٹری بیراج پر پانی کی آمد میں اضافہ سے 70 سے زائد دیہات زیر آب آگئے

Calender Icon جمعہ 19 ستمبر 2025

دریائے سندھ میں کوٹری بیراج پر پانی کی آمد میں اضافہ سے 70 سے زائد دیہات زیر آب آگئے ،سیلابی ریلا لاڑکانہ کے سیہون بچاؤ بند سے ٹکرائے گا جس کے پیش نظر متاثرہ علاقوں سے لوگوں کی نقل مکانی جاری ہے، دریائے سندھ میں کوٹری بیراج پر پانی کی آمد میں اضافہ سے درمیانے درجے کی سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی،کوٹر ی بیراج پر پانی کی آمد 3 لاکھ 15 ہزار 676 کیوسک ریکارڈ کی گئی، گڈو بیراج پر بھی درمیانے درجے کی سیلابی صورتحال برقرار رہی، کچے کے متعدد دیہات متاثر ہوئے، اوباڑو میں دریائے سندھ کی سطح بلند ہوگئی،کپاس، تل اور دیگر فصلیں دریا برد ہوگئیں،دیہات کا میہڑ اور دادو سے زمینی رابطہ بھی منقطع ہوگیا