مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی قائمہ کمیٹیاں اس کے جمہوری نظام کی اصل روح ہوتی ہیں، اس لیے اگر پی ٹی آئی پارلیمنٹ کا حصہ ہے تو اُسے کمیٹیوں میں بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔
اسلام آباد سے جاری اپنے بیان میں سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو چاہیے کہ وہ سیاسی اور جمہوری عمل کا حصہ بنے اور اپنا آئینی کردار ادا کرے، کیونکہ جمہوریت صرف پارلیمنٹ میں بیٹھنے سے نہیں بلکہ پارلیمانی عمل میں شراکت سے مستحکم ہوتی ہے۔
انہوں نے سیاسی منظرنامے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات اس طرف اشارہ کر رہے ہیں کہ کچھ وقت بعد پی ٹی آئی پارلیمنٹ سے اور چند جج حضرات عدلیہ سے، باہمی مفادات کے تحت، الگ ہو سکتے ہیں۔
سینیٹر عرفان صدیقی نے خبردار کیا کہ جو عناصر ملک کو ایک بار پھر عدم استحکام کی طرف لے جانا چاہتے ہیں، اُن کا اصل ہدف پاکستان کی پیش رفت کو روکنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوال یہ نہیں کہ کیا ہونے جا رہا ہے، بلکہ یہ ہے کہ اس کا نتیجہ کیا ہوگا؟ امکان یہی ہے کہ ہم ایک اور بڑی ناکامی اور ایک اور شرمندگی کے دہانے پر کھڑے ہیں۔
قائمہ کمیٹیاں پارلیمنٹ کی روح ہیں، پی ٹی آئی کو ان میں شامل رہنا چاہیے، عرفان صدیقی


مزید خبریں
تازہ ترین
باجوڑ میں دھماکا، 3 بچے شہید اور 5 زخمی
58 منٹ قبل
معلومات تک رسائی جمہوری حق ہے: وزیراعظم
1 گھنٹے قبل