صدر آصف علی زرداری کے اعزاز میں کاشغر میں شاندار عشائیہ

Calender Icon جمعہ 19 ستمبر 2025

صدر آصف علی زرداری کے اعزاز میں کاشغر میں شاندار عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس کی میزبانی سنکیانگ کے نائب گورنر نی ژوانگ نے کی۔ عشائیہ میں سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور دونوں ممالک کے سفراء بھی شریک ہوئے۔ اس موقع پر صدر آصف علی زرداری نے پرتپاک میزبانی پر نائب گورنر نی ژوانگ کا شکریہ ادا کیا۔ صدر زرداری نے کہا چینی شہروں کی ترقی متاثر کن ہے۔ انہوں نے کہا کہ چینی عوام کی گرم جوشی مجھے مثبت توانائی دیتی ہے۔ اس موقع پر صدر زرداری نے صدر شی جن پنگ کی وژنری قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ نائب گورنر نی ژوانگ نے کہا کہ کاشغر پاکستان کے ساتھ تجارت، ثقافت اور عوامی تبادلوں کو فروغ دینا چاہتا ہے۔ عشائیہ میں سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور دونوں ممالک کے سفراء بھی شریک ہوئے۔