روس اور بیلاروس کی ٹیمیں 2026 ونٹر گیمز سے باہر، آئی او سی کا اعلان

Calender Icon ہفتہ 20 ستمبر 2025

کھیلوں کی دنیا سے بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی) نے روس اور بیلاروس کی قومی ٹیموں پر پابندی برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔

آئی او سی کے مطابق دونوں ممالک کی ٹیمیں دو ہزار چھبیس کے ونٹر اولمپکس میں حصہ نہیں لے سکیں گی۔ یہ مقابلے اٹلی کے شہروں میلان اور کورٹینا ڈیمپیتزو میں منعقد ہوں گے۔

روس اور بیلاروس پر یہ پابندیاں یوکرین تنازع کے بعد 2022 میں عائد کی گئی تھیں۔ البتہ آئی او سی نے واضح کیا ہے کہ چند کھلاڑی انفرادی حیثیت میں غیر جانبدار پرچم کے تحت مقابلوں میں شریک ہو سکیں گے۔ ان کھلاڑیوں کو سخت جانچ کے بعد اجازت دی جائے گی اور جو کھلاڑی تنازع کی حمایت کرتے ہوں یا فوج و سیکیورٹی اداروں کے ساتھ معاہدے میں ہوں، انہیں کھیلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔