پاکستانی سفارت خانے واشنگٹن میں محفل میلاد، خواتین کی بڑی تعداد میں شرکت

Calender Icon ہفتہ 20 ستمبر 2025

ربیع الاول کے بابرکت مہینے میں عید میلاد النبیؐ کی مناسبت سے سفارت خانہ پاکستان واشنگٹن ڈی سی میں محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا۔

حسبِ روایت یہ محفل امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ کی اہلیہ کی جانب سے منعقد کی گئی۔ اس بابرکت محفل میں امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

شرکاء نے نعتیہ کلام اور درود و سلام کے نذرانے پیش کرکے حضور اکرم ﷺ کی بارگاہ میں عقیدت کا اظہار کیا۔ محفل کا روح پرور ماحول خواتین کی عقیدت و محبت کا عکاس تھا۔

محفل کا اختتام وطنِ عزیز پاکستان کی سربلندی اور حالیہ سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے خصوصی دعا پر ہوا۔