کے پی حکومت کے زیر اہتمام امن جرگہ آج اسمبلی ہال میں ہوگا

Calender Icon بدھ 12 نومبر 2025

خیبر پختونخوا حکومت کے زیر اہتمام امن جرگہ آج خیبر پختونخوا اسمبلی ہال میں ہوگا، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی، اسپیکر بابر سلیم سواتی میزبان ہوں گے۔

پی ٹی آئی پارلیمانی وفد کی گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کو امن جرگے میں شرکت کی دعوت، صوبے کے امن، ترقی و خوش حالی کے لیے متحد ہوکر آگے بڑھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبے کے حالات متقاضی ہیں کہ سب مل کر آگے بڑھیں، قیامِ امن کے لیے صوبائی حکومت کا امن جرگہ خوش آئند ہے۔

دوسری جانب جماعت اسلامی نے بھی امن جرگہ میں شرکت کا اعلان کیا ہے۔