ویکسین سے متعلق پروپیگنڈا ہو رہاتھا، اس لئے بیٹی کو لایا ہوں،مصطفی کمال

Calender Icon ہفتہ 20 ستمبر 2025

وفاقی وزیرصحت مصطفی کمال نے کہا ہے کہ پاکستان151واں ملک ہے جہاں سرویکل کینسرسے بچائوکی ویکسی نیشن ہورہی ہے،سرویکل کینسرسے بچائو کی ویکسی نیشن کے حوالے سے پروپیگنڈابے بنیادہے، والدین پروپیگنڈے پرکام نہ دھریں،اپنی بچیوں کی ویکسی نیشن ضرورکروائیں ،ویکسین سے متعلق پروپیگنڈا ہو رہا تھا، اس لئے بیٹی کو لایا ہوں، میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ منفی بات کرنیوالے اپنی اصلاح کریں اور پروپیگنڈا نہ کریں، مجھے اپنی قوم کی سب بیٹیاں عزیزہیں-