روس نے ہفتے کی صبح یوکرین پر بڑے پیمانے پر فضائی حملہ کیا، جس میں پولینڈ کی مغربی سرحد کے قریب علاقوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ اس حملے کے فوری بعد پولینڈ اور اتحادی فوجی طیاروں کو الرٹ کر دیا گیا، جبکہ یورپ مشرقی ممالک میں روس کی مسلسل فضائی حدود کی خلاف ورزیوں کے بعد الرٹ ہے۔ یوکرین کی ایئر فورس کے مطابق، روس نے ہفتے کی رات سے صبح تک یوکرین پر 579 حملہ آور ڈرونز اور مختلف قسم کے ڈمی ڈرونز داغے، جبکہ آٹھ بیلسٹک میزائل اور 32 کروز میزائل بھی فائر کیے گئے۔ یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے کہا، “پوری رات یوکرین روس کے بڑے حملے کا شکار رہا۔” انہوں نے بتایا کہ گولہ باری میں تین افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے۔ زیلنسکی نے روس پر تنقید کرتے ہوئے کہا، “ہر ایسا حملہ فوجی ضرورت نہیں بلکہ روس کی جانب سے شہریوں کو دہشت زدہ کرنے اور ہمارے انفراسٹرکچر کو تباہ کرنے کی دانستہ حکمت عملی ہے۔انہوں نے عالمی برادری سے مضبوط بین الاقوامی ردعمل کا مطالبہ کیا۔ علاقائی حکام کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں میں روس کے حملوں میں مجموعی طور پر آٹھ افراد ہلاک اور کم از کم 32 زخمی ہوئے۔ یہ حملہ روس کی جانب سے یوکرین پر مسلسل فضائی جارحیت کا حصہ ہے، جس نے نیٹو ممالک کو دفاعی پوزیشن میں لا کھڑا کیا ہے۔ پولینڈ اور نیٹو کی جانب سے فوری ردعمل نے یورپ میں کشیدگی کو مزید بڑھا دیا ہے، جہاں مشرقی ممالک روس کی جارحانہ سرگرمیوں سے خدشات میں مبتلا ہیں۔ یوکرینی حکام نے بین الاقوامی مدد کی اپیل کی ہے تاکہ روس کی جارحیت روکی جا سکے۔
یوکرین پر روس کا بڑا فضائی حملہ: پولینڈ اور اتحادی طیارے الرٹ، یورپ میں کشیدگی


مزید خبریں
تازہ ترین
باجوڑ میں دھماکا، 3 بچے شہید اور 5 زخمی
1 گھنٹے قبل
معلومات تک رسائی جمہوری حق ہے: وزیراعظم
2 گھنٹے قبل