مودی سرکار کابھیانک چہرہ مزیدعیاں،سکھ یاتریوں کو بابا گرونانک کی برسی پر پاکستان آنے سے روک دیا گیا،بابا گرو نانک کی 486 ویں برسی جیوتی جوت کرتارپور صاحب میں منائی جارہی ہے-بھارتی وزارتِ داخلہ کے مطابق سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے سے روک روک دیا گیا ہے، سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے سے روکنا بھارتی حکومت کے مذہبی تعصب کی عکاسی کرتا ہے،یہ اقدام مذہبی آزادی کی کھلی خلاف ورزی ہے اور بھارت میں اقلیتوں،خاص طور پرسکھوں اورمسلمانوں کو مسلسل نشانہ بنانا ہے،دنیا بھر سے سکھ یاتری کرتارپور مذہبی رسومات کیلئے آچکے ہیں لیکن بھارتی حکومت نے اپنے شہریوں کو روک کر متعصبانہ رویہ اختیار کیا ہے،بھارتی حکومت کا مذہبی رسومات کیلئے بھارتی سکھ یاتریوں پر پابندی کے خلاف شدید ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے،پاکستان سکھ گردوارہ پربندھک کمیٹی کے سربراہ سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا ہےسکھوں کو انکے مقدس مقامات کی یاترا سے روکنا بنیادی مذہبی حقوق کی خلاف ورزی ہے،ان کا مزید کہنا تھا تھا کہ جب پاکستان بھارت کا کرکٹ میچ ہو سکتا ہے تو سکھ یاتری پاکستان کیوں نہیں جا سکتے،وزیرِاعلیٰ بھارتی پنجاب بھگونت مان کا کہنا ہے مرکزی حکومت کو مذہبی آزادی میں رکاوٹ ڈالنے کا کوئی حق نہیں ہے-
مودی سرکار کابھیانک چہرہ مزیدعیاں ،سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے سے روک دیا گیا
پیر 22 ستمبر 2025












