موسم کی خرابی اور انتظامی مسائل کے سبب 12 پروازیں منسوخ، 32 تاخیر کا شکار

Calender Icon جمعہ 21 نومبر 2025

موسم کی خرابی اور انتظامی مسائل کے باعث ملک بھر کی 12 پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ 32 تاخیر کا شکار ہیں۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق شارجہ کراچی کی غیر ملکی ایئر لائن کی 2 جبکہ قومی ایئر لائن کی کراچی سے سکھر اور لاہور کی 5 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق قومی ایئر کی کراچی دبئی کی 1، اسلام آباد دبئی اور گلگت کی 3 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔

غیرملکی ایئر کی بھی لاہور ریاض کی ایک پرواز منسوخ کی گئی ہے۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق اسلام آباد کی 13 اور لاہور کی 9 پروازوں میں تاخیر ہے۔

اسی طرح ملتان، فیصل آباد، سیالکوٹ اور پشاور کی بھی 10 پروازویں تاخیر کا شکار ہیں۔