’’حارث رؤف ٹھیک ٹکریا،کم چک کے رکھ،،خواجہ آصف کا ٹوئٹ

Calender Icon پیر 22 ستمبر 2025

ایشیا کپ کے سپرفورمرحلے میں پاک بھارت میچ کے دوران حارث رؤف کے جواب نے سوشل میڈیا پربھی دھوم مچادی ہے،بھارتی شائقین کی ہوٹنگ کے بعدحارث رؤف نے رافیل طیارہ گرائے جانے کا اشارہ کیا، جس پر وزیر دفاع خواجہ آصف بھی میدان میں آگئے-وزیر دفاع خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پر حارث رؤف کی حمایت کرتے ہوئے لکھا’’حارث رؤف ٹھیک ٹکریا،کم چک کے رکھ،،خواجہ آصف کا کہنا تھا کرکٹ میچ تو چلتے رہتے ہیں،لیکن چھ صفر کی ہزیمت بھارت قیامت تک نہیں بھول پائے گا،بھارتی شائقین کی ہوٹنگ کا جواب حارث رؤف نے ہاتھ کے اشارے سے دیا،جس پر گراؤنڈ پاکستانی تماشائیوں کے’’رافیل رافیل ‘‘کے نعروں سے گونج اٹھا-