چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنے ملاقات کی ہے ،ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کےفروغ پر زور، تجارت،تعلیم، دفاع اور پارلیمانی تعاون سمیت مختلف شعبوں پرگفتگو ہوئی ہے،پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں چیئرمین سینیٹ نے کہا آسٹریلیا کے سفارتی تعلقات 1948ء سے قائم ہیں اور وقت کے ساتھ مزید وسعت اختیار کر گئے ہیں، انہوں نے کہا دونوں ممالک جمہوری اقدار، دوایوانی پارلیمانی نظام کی مشترکہ روایات سے عوامی سطح پر جُڑے ہیں،اس موقع پر یوسف رضا گیلانی نےسبکدوش ہونے والے ہائی کمشنر کی خدمات کو سراہتے ہوئے تعلیم، ثقافتی تعاون، ڈویلپمنٹ پروگرامز میں پارلیمانی فرینڈشپ گروپس کے کردار کو مزیدموثر بنانے کی ضرورت پر زور دیا ، انہوں نے کہا پارلیمانی وفودکے تبادلوں سے دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید بہتری آ سکتی ہے –
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سے آسٹریلوی ہائی کمشنر کی ملاقات


مزید خبریں
تازہ ترین
باجوڑ میں دھماکا، 3 بچے شہید اور 5 زخمی
52 منٹ قبل
معلومات تک رسائی جمہوری حق ہے: وزیراعظم
58 منٹ قبل