وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی سے امریکی ناظم امورنے ملاقات کی ہے،،ملاقات میں نیٹلی اے بیکرکو پاکستان ریلوے کے ذریعے علاقائی روابط ، روزگارکے مواقع پربھی تبادلہ خیال کیا گیا-ملاقات میں امریکی ناظم الامورنیٹلی اے بیکر نے ریلوے کی اصلاحاتی کوششوں کو سراہتے ہوئے اسٹریٹجک اہمیت پراتفاق کا اظہار کیااور پاکستان ریلوے کے ساتھ تعاون میں دلچسپی ظاہرکی ،امریکی ناظم الامور نے کہا ہے دونوں ممالک میں شراکت داری سے دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے،وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا شراکت داری نئی سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع پیدا کریگی،انہوں نے امریکی ناظم کو بتایا کہ پاکستان ریلوے میں تمام ترقیاتی اقدامات وزیر اعظم کے وژن کے تحت کئے جا رہ ےہیں، پاکستان ریلوے میں جدید ڈیجیٹائزیشن کے عمل کا آغاز کیا گیا،ریلوے اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے ساتھ معاہدے طے پائے ہیں،ریلوے اسٹیشنز کی صفائی ستھرائی کے لیے مؤثر اقدامات کیے گئے-
وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی سے امریکی ناظم امورکی ملاقات

