اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین کی زیر صدارت پی اے آر سی اصلاحات پر اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں چینی وفد نے پی اے آر سی کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے تجاویز پیش کیں،اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ زرعی تحقیق کو کسانوں اور صنعت کی ضروریات سے ہم آہنگ کرنا ہوگا،سائنسی ایجادات کو عملی حل میں ڈھال کر قومی غذائی تحفظ کو یقینی بنایا جائے،انہوں نے کہا کہ پی اے آر سی کی تبدیلی کے روڈ میپ میں واضح ٹائم لائنز اور پائیدار سرمایہ کاری شامل ہونی چاہیے،سائنسدانوں کو ان کی جدت پر انعام دینا اور مراعات دینا وقت کی ضرورت ہے، پی اے آر سی اور سی اے اے ایس کے مابین معاہدے کو اب عملی شکل دی جائے گی۔
پی اے آرسی کو جدید خطور پراستوار کیا جائے گا:رانا تنویرحسین

