نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے پاکستان دولتِ مشترکہ کےکنیکٹیوٹی ایجنڈا کو آگے بڑھانے میں صفِ اول میں رہے گا-امریکہ کے دارالحکومت میں نیویارک میں دولت مشترکہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا پاکستان صنفی مساوات پر یقین رکھتا ہے،پاکستان میں خواتین ہر شعبے میں اپنا کردار ادا کررہی ہیں،اُنہوں نے کہا سماجی تحفظ اورخواتین کو بااختیاربنانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں،ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا،اتفاق رائے اور تعاون کے ذریعے تنازعات حل ہوں اور باہمی تفہیم کو فروغ دیا جاسکے،نائب وزیراعظم کا کہنا تھا،پاکستان دولت مشترکہ میں نوجوانوں کے ایجنڈے میں قیادت پرفخرکرتاہے،نوجوان نسل خوشحال اورپرامن مستقبل کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کرسکتی ہے، دولت مشترکہ کو امن قائم رکھنے کیلئے کام جاری رکھنا چاہیے-
پاکستان دولت مشترکہ میں نوجوانوں کے ایجنڈے میں قیادت پرفخرکرتاہے،نائب وزیر اعظم


مزید خبریں
تازہ ترین
باجوڑ میں دھماکا، 3 بچے شہید اور 5 زخمی
1 گھنٹے قبل
معلومات تک رسائی جمہوری حق ہے: وزیراعظم
2 گھنٹے قبل