گجرات میں نامعلوم افراد نے بھینس کی 2 ٹانگیں کاٹ دیں

Calender Icon منگل 23 ستمبر 2025

گجرات میں نامعلوم افراد نے بھینس کی 2 ٹانگیں کاٹ دیں۔

بھینس کے مالک نے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

بھینس کے مالک کا کہنا ہے کہ بھینس خاندان کی کفالت کا واحد ذریعہ اور کُل اثاثہ تھی لہٰذا ملزموں کو پکڑا جائے۔

پولیس کے مطابق گجرات کے جلال پور جٹاں میں نامعلوم افراد نے بھینس کی 2 ٹانگیں کاٹ دیں، اس حوالے سے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔