وزیراعظم محمد شہباز شریف کی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر جمہوریہ آسٹریا کے وفاقی چانسلر کرسچن سٹاکرسے ملاقات ہوئی۔ملاقات کے دوران، وزیراعظم نے پاکستان کی طرف سے آسٹریا کے ساتھ باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے تجارت، سیاحت، موسمیاتی تبدیلی اور تعلیم کو دونوں ممالک کے مابین مثبت تعاون کی ممکنہ راہوں کے طور پر اجاگر کیا اور دوطرفہ تجارتی تعلقات کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔ آسٹریا کے چانسلر نے ملاقات پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کی نئی راہوں کے لیے مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور آسٹریا کے درمیان سیاحت کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے لیے وفود کے تبادلے پر اتفاق کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر جمہوریہ آسٹریا کے وفاقی چانسلر کرسچن سٹاکرسے ملاقات


مزید خبریں
تازہ ترین
باجوڑ میں دھماکا، 3 بچے شہید اور 5 زخمی
4 گھنٹے قبل