سندھ حکومت کی جانب سے ٹریفک قوانین اور عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے سندھ موٹر وہیکل رولز 1969میں اہم ترامیم، باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا،ترامیم کے تحت بھاری کمرشل گاڑیوں کے مالکان کو نئی شرائط پرعمل کرنالازم قراردیا گیاہے،ترامیم میں فٹنس سرٹیفکیٹ،گاڑیوں کی مقررہ عمر کی حد اور جدید حفاظتی نظام کا لازمی نفاذ شامل ہے-سینئر صوبائی وزیرنے کہا ہے تمام بھاری کمرشل گاڑیاں اب محکمہ ٹرانسپورٹ کے قائم کردہ مراکز سے فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کر سکیں گی،خلاف ورزی کی صورت میں گاڑی مالکان پر بھاری جرمانے عائد کئے جائیں گے،جرمانے کی تمام رقوم آن لائن سندھ حکومت کے اکاؤنٹ میں جمع ہوں گی،ان کا کہنا تھا نئی ترامیم میں گاڑیوں کی عمر کی حد بھی مقرر کر دی گئی ہے ،انٹر پروونشل روٹس پر 20سال سے زائدپرانی گاڑیوں کو پرمٹ نہیں دیا جائے گا،صوبائی وزیر نے کہا ہے انٹر سٹی روٹس پر 25سال سے زائد پرانی گاڑیاں چلانے کی اجازت نہیں ہوگی، شہروں کے اندر چلنے والی گاڑیوں کے لیے عمر کی حد 35سال مقرر کی گئی،قانون ایک سال کے اندر نافذ العمل ہوگا، اس دوران تمام گاڑیوں کیلئے روڈ ویردی ٹیسٹ لازمی ہوگا،ترامیم عوام کی جان و مال کے تحفظ، حادثات میں کمی اورجدیدٹیکنالوجی کے ذریعے ٹریفک نظام کو مزیدشفاف بنانے کیلئے کی گئی ہیں،کراچی سمیت صوبے بھرمیں ٹریفک حادثات کی ایک بڑی وجہ پرانی اورناقص حالت میں چلنے والی بھاری گاڑیاں ہیں، صوبائی وزیر نے کہا ہے کسی بھی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے عائدہوں گے اورغیرمحفوظ گاڑیاں سڑکوں پر نہیں چلنے دی جائیں گی-
ٹریفک قوانین اورعوامی تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے سندھ موٹر وہیکل رولز 1969میں اہم ترامیم


مزید خبریں
تازہ ترین
باجوڑ میں دھماکا، 3 بچے شہید اور 5 زخمی
4 گھنٹے قبل