پاکستان نے ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے میں بنگلہ دیش کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔ میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنائے اور بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 136 رنز کا ہدف دیا۔ بنگلہ دیش کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں ناکام رہی اور مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر صرف 124 رنز بنا سکی۔
پاکستان کی جانب سے محمد حارث اور محمد نواز نے بالترتیب 31 اور 25 رنز کی اہم اننگز کھیلیں۔ صاحبزادہ فرحان 4، صائم ایوب 0، فخر زمان 13، سلمان آغا 19، حسین طلعت 3، شاہین شاہ آفریدی 19، فہیم اشرف 14 اور حارث رؤف 3 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کی طرف سے شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف کی شاندار باؤلنگ، دونوں نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ صائم ایوب نے 2 اور محمد نواز نے 1 وکٹ لی۔
بنگلہ دیش کی طرف سے شمیم حسین نے سب سے زیادہ 30 رنز بنائے۔ سیف حسن 18، نور الحسن 16، مہدی حسن 11، تنزیم حسن 10، جاکر علی 5، توحید 5، تسکین احمد 4 اور پرویز حسین صفر رنز بنا سکے۔ راشد حسین 16 اور مستفیظ الرحمان 6 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
بنگلہ دیش کی جانب سے تسکین احمد نے 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ رشاد اور مہدی حسن نے 2، 2 وکٹیں لیں۔ مستفیظ الرحمان نے 1 وکٹ حاصل کی۔
اب شائقین کرکٹ کو اتوار کے دن پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے فائنل میچ کا بے صبری سے انتظار ہے۔ یہ میچ ایشیا کپ 2025 کا فیصلہ کن معرکہ ہوگا، جہاں دونوں روایتی حریف ٹائٹل کے لیے آمنے سامنے ہوں گے۔