پارٹی کانفرنس، تقسیم اور زوال کے مقابلے میں متبادل پیش کرنے کا موقع ہے، برطانوی وزیراعظم

Calender Icon اتوار 28 ستمبر 2025

برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے کہا ہے کہ ان کی جماعت کی سالانہ کانفرنس میں ملک کے سامنے ایک مثبت متبادل پیش کرنے کا اہم موقع ہے، جو کہ ریفارم یوکے کی نمائندگی کرنے والی زہریلی تقسیم اور زوال سے بالکل مختلف ہے۔

کانفرنس سینٹر میں اپنی اہلیہ وِکٹوریہ اسٹارمر کے ہمراہ پہنچتے ہوئے وزیراعظم نے اسے اپنی جماعت کے لیے انتہائی اہم کانفرنس قرار دیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ یہ ہمارے لیے ایک بہت بڑا موقع ہے کہ ہم اپنی بات قوم کے سامنے رکھیں اور یہ بالکل واضح کریں کہ محب وطن قومی تجدید ہی آگے بڑھنے کا راستہ ہے، نہ کہ وہ زہریلی تقسیم اور زوال جو ہمیں ریفارم سے ملتا ہے۔