ناران میں نکاح نامے کے بغیر داخلے پر پابندی کی خبر جھوٹی نکلی

Calender Icon اتوار 28 ستمبر 2025

خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقام ناران میں نکاح نامے کے بغیر داخلے پر پابندی کی خبر جھوٹی نکلی۔

ڈی پی او مانسہرہ کا کہنا ہے کہ نکاح نامے کے بغیر ناران میں داخلے پر پابندی کی خبر میں صداقت نہیں، سوشل میڈیا پر سیاحوں کو نکاح نامے ساتھ لانے کی وائرل فوٹو کسی اور ملک کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیک تصویر اور غلط پروپیگنڈا کی تحقیقات جاری ہیں، پولیس تمام ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو سیاحتی مقامات پر خوش آمدید کہتی ہے۔

ڈی پی او نے بتایا کہ سیاحوں کی سہولت اور سیکیورٹی کے لیے فول پروف انتظامات ہیں۔