گردوں کی غیرقانونی پیوندکاری میں ملوث گینگ کا کارندہ مردان سےگرفتار

Calender Icon اتوار 28 ستمبر 2025

ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل پشاور نے تازہ کارروائی کرتے ہوئے گردوں کی غیرقانونی پیوندکاری میں ملوث گینگ کے کارندے کو مردان سےگرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے کےمطابق ملزم کے خلاف کارروائی متاثرہ شہری کی شکایت پرعمل میں لائی گئی،گرفتارملزم غیرقانونی پیوندکاری کیلئے پرائیویٹ اسپتالوں کا سہارالیتا تھا۔

ابتدائی تفتیش کےمطابق مکروہ دھندے میں متعدد افراد اور سہولت کارملوث ہیں،ملزم سےتفتیش کے بعد دیگر ملزمان،سہولت کاروں کوگرفتاری کیا جائےگا۔