اوٹاوا: پاکستاں نے کینیڈا میں ہونے والا نیش کپ اسکواش ٹورنامنٹ کا فائنل جیت لیا۔
کینیڈا میں ہونے والے نیش کپ اسکواش ٹورنامنٹ کے فائنل میں نور زمان نے سیکنڈ سیڈ مصر کے مصطفیٰ السرطی کو شکست دی۔
نور زمان اور مصطفیٰ السرطی کے درمیان سنسنی خیز میچ 52 منٹ تک جاری رہا۔
پہلے گیم میں متعدد گیم پوائنٹس کے بعد نور زمان 19-17 سے جیتے۔ جبکہ دوسرا اور تیسرا گیم نور زمان نے 11-7 اور 11-9 سے جیت کر تین صفر کی فتح حاصل کی۔
کینیڈا میں ہونے والے پی ایس اے ورلڈ کوپر ایونٹ نیش کپ کی مجموعی انعامی رقم 31 ہزار 250 ڈالرز تھی۔
نیش کپ اسکواش ٹورنامنٹ، پاکستان نے فائنل جیت لیا

