اکیلا کپتان 10 کھلاڑیوں کی محنت کے بغیر کچھ نہیں کر سکتا،وزیرِ اعظم شہباز شریف

Calender Icon اتوار 28 ستمبر 2025

  وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہاہے کہ اوورسیز پاکستانی ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں، اوورسیزملک کا نام روشن کررہےہیں اور ملکی معیشت درست سمت میں گامزن ہے۔

لندن میں سمندر پار پاکستانیوں سے خطاب میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کرکٹ کی مثال دے دی۔  انہوں نے کہا کہ اکیلا کپتان 10 کھلاڑیوں کی محنت کے بغیر کچھ نہیں کرسکتا، ٹیم ورک سے ہی کامیابی ملتی ہے۔
 انہوں نے کہا کہ کرکٹ ٹیم کا اکیلا کپتان دیگر 10 کھلاڑیوں کی محنت کے بغیر کچھ بھی نہیں کر سکتا۔
 نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ کھیل کو کھیل کی طرح لینا چاہیے۔
 ان کا کہنا ہے کہ دو ٹیمیں کھیلتی ہیں تو ایک کی جیت اور دوسرے کی ہار ہوتی ہے، کھیل کے جذبے کو برقرار رکھنا چاہیے۔
  وزیراعظم نے کہا کہ ملکی معیشت کی بہتری میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا اہم کردار ہے، مشترکہ کاوشوں سے ملکی معیشت کو استحکام ملا، معاشی استحکام بہترین ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، عسکری،معاشی اور سفارتی محاذ پر پاکستان کو بڑی کامیابیاں ملی ہیں، حالیہ جنگ میں پاکستان نے دشمن کو شکست فاش دی۔
وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ جب ہمارے کھلاڑیوں کو اکسایا جائے گا تو اس کا جواب بھی آئے گا، ہم اپنے کھلاڑیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے قومی ٹیم سے مخاطب ہو کر کہا ہے کہ تحمل سے کھیلیں اور دباؤ ہرگز نہ لیں، یہ آپ کا دن ہے۔