روس کا یوکرین پربڑا حملہ ،دارالحکومت کیف سمیت مختلف شہروں کو نشانہ بنایا گیا

Calender Icon پیر 29 ستمبر 2025

روس نے یوکرین پربڑا حملہ کرتے ہوئے دارالحکومت کیف سمیت مختلف شہروں کو نشانہ بنایا، جہاں سیکڑوں ڈرون اور میزائل برسائے گئے،یوکرینی حکام کے مطابق ان حملوں میں کم از کم چارافراد ہلاک جبکہ سڑسٹھ زخمی ہوئے، جبکہ کئی رہائشی عمارتیں، فیکٹریاں اورطبی مراکزتباہ ہوگئے-یوکرین کی فوج کا کہنا ہے روس نے ایک ہی رات میں پانچ سو پچانوے ڈرون اور اڑتالیس میزائل داغے، جن میں سے پانچ سو اڑسٹھ ڈرون اور تینتالیس میزائل مارگرائے گئے،ادھرروسی وزارتِ دفاع نے تصدیق کی ہے فوجی انفرا اسٹرکچر، فضائی اڈوں اور توانائی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیاہے ، تاہم ماسکو نے شہری علاقوں کو نشانہ بنانے کی تردیدکی ہے،یوکرینی صدرنے عالمی برادری سے ایک بارپھر مطالبہ کیا ہےروس کی توانائی کی آمدنی کو روکنے کیلئے فوری اور فیصلہ کن اقدامات کیے جائیں، کیونکہ انہی وسائل سے ماسکو اپنی جنگ جاری رکھے ہوئے ہے-