’’وطن کی مٹی گواہ رہنا‘‘کنیئرڈکالج کی طالبہ کا پاک فوج سے والہانہ محبت کا اظہار

Calender Icon پیر 29 ستمبر 2025

“وطن کی مٹی گواہ رہنا” کنیئرڈ کالج کی طالبہ کا پاک فوج سے والہانہ محبت کا اظہار ،، بصارت سے محروم کنیئرڈ کالج کی طالبہ کا نہایت دلفریب آواز میں ملی نغمہ ،، طالبہ نے نغمے کے ذریعہ پاک فوج کے جانبازوں کو خراجِ تحسین پیش کیا ۔۔ پر وقارتقریب میں پیش کیے گئے نغمہ نے پاک فوج اور وطن سے محبت کا سماں باندھ دیا ۔۔ طالبہ نے عظیم وطن کی حفاظت کے لیے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کے عزم کا اعادہ کیا ۔ طالبہ نے وطن کی سالمیت کے لیے ننھے شہداء کی قربانیوں کو بھی سلامِ عقیدت پیش کیا ۔۔طالبہ کی دلکش اور وطن کی محبت سے بھرپور آواز نے حاضرین کے دل جیت لیے۔۔ شرکاء نے بھرپور تالیوں سے طالبہ کے وطن سے محبت کے جذبہ کو سراہا ۔۔ طالبات کی بھرپورشرکت اپنے وطن اور پاک فوج سے محبت کا اظہار ہے ۔