سیاسی وعسکری قیادت تمام معاملات پر ایک پیج پر ہے،وزیر اعظم شہباز شریف

Calender Icon پیر 29 ستمبر 2025

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سیاسی وعسکری قیادت تمام معاملات پر ایک پیج پر ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیرسے ہر مسئلے پر مشاورت کرتاہوں،،،،برطانیہ میں مقیم پاکستانی صحافیوں سے گفتگومیں کہا کہ اقتصادی صورتحال کے حوالے سے بھی باہمی مشاورت کی جاتی ہے، دعا ہے یہ ہم آہنگی جاری رہے ،،،،انہوں نے مزید کہا کہ خارجی ہاتھ پاکستان کو پھلتا پھولتا نہیں دیکھنا چاہتے، دہشت گردی کا چیلنج دوبارہ سر اٹھا رہا ہے جس کا مکمل صفایا کیا جائے گا،،،،انہوں نے کہاکہ صدر ٹرمپ نے یقین دہانی کروائی کہ پاکستان کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی شعبہ جات میں بھرپورتعاون کریں گے،،،دنیا میں جو کچھ ہوتا رہتا ہے، ہم اس کا بغور جائزہ لیتے رہتے ہیں، اور پاکستان کے مفاد کے مطابق فیصلے کرتے ہیں-