وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کام شزا فاطمہ سے ملائشین ہائی کمشنر کی ملاقات

Calender Icon پیر 29 ستمبر 2025

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ سے ملائشین ہائی کمشنر نے اہم ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ملاقات میں پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان نئی تجارتی راہوں کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر شزا فاطمہ نے وزیراعظم کے ڈیجیٹل نیشن پاکستان وژن کو اجاگر کیا اور اسے ملکی ترقی کے لیے اہم قرار دیا۔ ملائشین ہائی کمشنر نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات باہمی تعاون سے مزید مضبوط ہوں گے۔یہ ملاقات دونوں ممالک کے درمیان ٹیکنالوجی اور تجارت کے شعبوں میں تعاون کے نئے امکانات کو کھولنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔