قطر نے حماس کو 20 نکاتی مجوزہ امن منصوبہ پیش کردیا

Calender Icon منگل 30 ستمبر 2025

قطری وزیراعظم اور مصری انٹیلی جنس چیف نے فسلطینی مزاحمتی تنظیم حماس کو 20 نکاتی مجوزہ امن منصوبہ دے دیا۔

حماس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ منصوبے کے مکمل جائزے کے بعد اپنا رد عمل دیں گے۔

دوسری جانب اسلامی جہاد کے سربراہ نے امریکی منصوبے کو خطہ تباہ کرنے کا نسخہ قرار دیا ہے۔

دوسری جانب اسرائیل نے غزہ سے متعلق امریکی امن منصوبے کی حمایت کر دی ہے۔

امن منصوبے پر گفتگو میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اس منصوبے میں غزہ سے اسرائیلی فوج کی مرحلہ وار واپسی بھی شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک بین الاقوامی ادارہ بورڈ آف پیس قائم کرنے کی تجویز ہے جو جنگ کے بعد غزہ کی عارضی حکمرانی سنبھالے گا۔ بورڈ کی سربراہی وہ خود کریں گے۔

امریکی صدر نے کہا کہ امن معاہدے کے لیے عرب اور مسلم ممالک کے رہنماؤں کی حمایت حاصل ہے۔ وزیراعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل نے بھی معاہدے کی حمایت کی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ترکیے اور انڈونیشیا کے صدور بھی میرے ساتھ ہیں۔ عرب اور مسلم ممالک غزہ کو ہتھیاروں سے پاک کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔