سندھ کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش

Calender Icon منگل 30 ستمبر 2025

رات گئے سندھ کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی۔

ٹنڈو الہ یار شہر اور گردونواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی، سانگھڑ، سجاول، ماتلی، ٹنڈوآدم اور ٹنڈومحمد خان میں بھی بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے 3 اکتوبر کے دوران سندھ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

سمندری ہواؤں کے باعث کراچی، ٹھٹھہ، بدین اور تھرپارکر سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری ہوائیں رکنے کی وجہ سے کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔ پیر کو کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔