دہشتگردی، منشیات، تیراہ آپریشن ناگزیر، عوام مدد کریں: رانا ثنا اللہ

Calender Icon منگل 27 جنوری 2026

اسلام آباد:(نیوزڈیسک) وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ وادی تیراہ میں دہشت گردوں کی موجودگی آپریشن کو ناگزیر بناتی ہے۔
میڈیاکے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ وادی تیراہ میں کسی بھی وقت آپریشن ہو سکتا ہے، لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ فورسز کی مدد کریں۔

اُنہوں نے دعویٰ کیا کہ وادی تیراہ میں منشیات کی بہت بڑی انڈسٹری ہے، بارہ ہزار ایکڑ پر منشیات کی فصل کاشت ہوتی ہے۔

مشیروزیراعظم نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف کسی قسم کی نرمی نہیں ہو گی، دہشت گرد جہاں موجود ہوں گے ان کے خلاف کارروائی ہو گی اور وادی تیراہ میں دہشت گردوں کی موجودگی آپریشن کو ناگزیربناتی ہے۔