وفاقی آئینی عدالت کااہم اقدام، ایس ایم ایس نوٹیفکیشن سروس متعارف

Calender Icon بدھ 28 جنوری 2026

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی آئینی عدالت نے شفافیت اور سہولت بڑھانے کیلئے اہم قدم اٹھاتے ہوئے سائلین اور وکلا کیلئے ایس ایم ایس نوٹیفکیشن سروس متعارف کروا دی ۔

اعلامیے کے مطابق مقدمات کے اندراج اور سماعت کی تاریخ سے آگاہی اب ایس ایم ایس کے ذریعے ہو گی ۔ عدالتی کارروائیوں سے متعلق معلومات اب بروقت موبائل پر دستیاب ہوں گی ۔ ایس ایم ایس سروس سے عدالتوں میں غیرضروری غیرحاضری میں کمی متوقع ۔ موجودہ اور نئے تمام مقدمات کیلئےایس ایم ایس سہولت دستیاب ہو گی ۔ وفاقی آئینی عدالت میں ڈیجیٹل اصلاحات کا نیا مرحلہ شروع کر دیا گیا ہے ۔ جس میں جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال پر زور دیا گیا ہے۔