نامور پاکستانی اداکار و ہدایتکار شہزاد بلا انتقال کرگئے

Calender Icon منگل 30 ستمبر 2025

لالی ووڈ کے معروف ولن اور ہدایتکار شہزاد بلا طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔

شہزاد بلا کئی برس سے مختلف امراض میں مبتلا تھے اور دو ماہ قبل ذیابیطس کی پیچیدگیوں کے باعث ان کی ایک ٹانگ بھی کاٹنی پڑی تھی۔

ذرائع کے مطابق ان کے پھیپھڑوں میں انفیکشن اور گردوں کے ناکارہ ہونے کے باعث حالت مزید بگڑ گئی تھی۔ ان کی نماز جنازہ کے حوالے سے اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

سینئر اداکار شہزاد بلا نے کئی مشہور کردار ادا کیے جبکہ وہ بطور ولن اپنے کردار کیلئے جانے جاتے تھے۔ انہوں نے کئی پاکستانی ڈراموں اور فلموں میں اہم کردار نبھائے۔

شوبز شخصیات کی جانب سے شہزاد بلا کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔