عطاء اللہ تارڑ کا عبدالجبار ذکریا کے صاحبزادے کے انتقال پر اظہارِ افسوس

Calender Icon منگل 3 فروری 2026

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے ڈائریکٹر اے پی پی اردو نیوز سروس عبدالجبار ذکریا کے جواں سال بیٹے کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان بیٹے کا انتقال ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے جس کا ازالہ ممکن نہیں۔

عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ عبدالجبار ذکریا اور ان کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور ان کے دکھ کو دل کی گہرائی سے محسوس کرتے ہیں۔

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کے لیے صبرِ جمیل عطا کرے۔ آمین۔