نامور پاکستانی اداکار عمر عالم نے فضا عمر کے ساتھ نکاح کی تقریب میں ہونے والا دلچسپ قصہ سنادیا۔
پاکستانی اداکار عمر عالم کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں ، عمر عالم ایک معروف پاکستانی ٹی وی اور فلم اداکار ہیں جنہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز تھیٹر سے کیا۔

انہیں ڈرامہ سیریل ’شہنائی‘ سے بھرپور شہرت ملی اور وہ فیچر فلم ’پرچی‘ میں بھی نظر آئے جب کہ تماشا سیزن 1 جیتنے کے بعد عمر عالم گھر گھر پہچانے جانے لگے۔
ان کے دیگر نمایاں ڈراموں میں پہلی سی محبت، ٹیکسالی گیٹ، رقصِ بسمیل، گرو اور رسمِ وفا شامل ہیں، جہاں ان کی اداکاری کو خوب سراہا گیا۔

حال ہی میں مداحوں نے یاسر حسین کے مقبول تھیٹر پراجیکٹ ’منکی بزنس‘ میں بھی ان کے کام کو بے حد پسند کیا۔
علاوہ ازیں، عمر عالم جلد ہی گرین انٹرٹینمنٹ کے ایک نئے ڈرامہ سیریز میں مومینہ اقبال کے ساتھ نظر آئیں گے۔












منگل 3 فروری 2026 
