اسلام آباد ( شکیل قرار سے )وفاقی وزرات داخلہ میں نیا تنازع کھڑا ہو گیا ۔۔ پولیس سروس کے گریڈ21 کے افسر رفعت مختار کی بطورایڈیشنل سیکرٹری وزارت داخلہ کی تعیناتی کا ایک دن قبل جاری کردہ نوٹیفکیشن فوری طور پر واپس لے لیا گیا راجہ رفعت مختار وزارت داخلہ اپنے عہدے کا چارج لینے پہنچے تو انکشاف ہوا کہ نوٹفکیشن منسوخ ہوچکا ہے جس پر وہ واپس لوٹ گے
تفصیلات کے مطابق
وزیراعظم کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تین فروری پولیس سروسز گروپ کے گریڈ اکیس کے آفیسر راجہ رفعت مختار کو ڈی جی ایف آئی کے عہدے سے ہٹا کر اسٹیبلشمنٹ ڈویثرن رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کی ، تاہم چند گھنٹوں بعد ہی اسٹیبلشمنٹ ڈویثرن کے دوسرے نوٹفکیشن میں راجہ رفعت مختار کو وزارت داخلہ میں ایڈیشنل سیکرٹری پر تعینات کردیاگیا اس حوالے سے ذرائع کے مطابق وزارتِ سابق ڈی جی ایف آئی اے راجہ رفعت مختار نئی تعیناتی کا نوٹیفکیشن منسوخ ہونےسے لاعلم نکلے اور جب اگلے روز راجہ رفعت مختار ایڈیشنل سیکریٹری کا چارج لینے وزارت داخلہ پہنچے تو یہ جان کرحیران رہ گئے کہ اان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن منسوخ کر دیا گیا ہے۔۔جبکہ راجہ رفعت مختار کی ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ تعیناتی کی منسوخی کے نوٹفکیشن پر بھی تین فروری کی تاریخ ہی درج ہے واضع رہے کہ پنجاب کے آئی جی ڈاکٹر عثمان انور کو انکے عہدے سے ہٹا کر ڈی جی ایف آئی اے تعینات کردیا گیا تھا جبکہ وفاقی حکومت نے رفعت مختار کو ڈائریکٹر جنرل فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ڈی جی ایف آئی اے) کے عہدے سے ہٹا کراسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی تھی۔













جمعرات 5 فروری 2026 