ویمنز ون ڈے ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں بھارت نے سری لنکا کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 59 رنز سے زیر کر لیا۔
گوہاٹی میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے بارش کے سبب47 اوورز تک محدود مقابلے میں آٹھ وکٹ پر 269 رنز بنائے۔
دیپتی شرما نے 53 اور امنجوت کور نے 57 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔
سری لنکا کی جانب سے اینوکا راناویرا نے چار پلیئرز کو میدان بدر کیا۔
270 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم 45.5 اوورز میں 211 رنز پر ہمت ہار گئی۔ کپتان چماری اتاپتو نے سب سے زیادہ 43 رنز بنائے۔
بھارت کی جانب سے دیپتی شرما نے تین وکٹیں حاصل کیں۔
Deepti Sharma shines as India begin their #CWC25 campaign in style with a commanding win over Sri Lanka 🔥#INDvSL 📝: https://t.co/dhLiY0vsx6 pic.twitter.com/oa8SPg2vlg
— ICC Cricket World Cup (@cricketworldcup) September 30, 2025
آج اندور میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔