محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں تیز آندھی اور بارش کی پیشگوئی

Calender Icon جمعرات 2 اکتوبر 2025

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں تیز آندھی اوربارش کی پیش گوئی کردی۔اسلام آباد میں چند مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے،اسی طرح خیبر پختونخوا کے علاقے  مہمند ، چارسدہ، نوشہرہ ،مردان، صوابی او ر خیبر ،کوہاٹ ، ملاکنڈاورباجوڑمیں تیز ہوائوں کے ساتھ بارش کا امکان  ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق  کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات نے سندھ کے مختلف اضلاع میں باش کی پیش گوئی کی ہے-صوبہ سندھ کے علاقے حیدر آباد، دادو، بدین ، مٹھی اور میر پور خاص میں بارش متوقع ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں چندمقامات پرگرج چمک کےساتھ بارش کاامکان ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کاخدشہ ہے جبکہ ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے-