کامیڈی کے بے تاج بادشاہ،عمر شریف کو مداحوں سے بچھڑے چاربرس بیت گئے،عمرشریف نےتھیٹر، سٹیج،فلم اور ٹی وی میں اپنے فن کا لوہا منوایا، طنز و مزاح کے منفرد انداز نے انہیں شہرت کی بلندیوں تک پہنچایا-ان کے برجستہ جملے اورمزاحیہ اداکاری آج بھی مداحوں کے ذہنوں پرنقش ہے،بے مثال اداکاری اورجداگانہ اندازسے کئی دہائیوں تک لوگوں کو ہنسانے والے عمر شریف انیس اپریل انیس سوپچپن کو کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں پیدا ہوئے تھے،سٹیج ڈراموں کے بے تاج بادشاہ نے انیس سو اسی میں پہلی بارآڈیوکیسٹ کے ذریعے ڈرامے ریلیز کئے،،عمر شریف نے سترسے زائدڈراموں کے سکرپٹ لکھے جن کے مصنف،ہدایتکار اور اداکار وہ خود تھے ،ہمسایہ ملک کے مشہور کامیڈین نے ان کی اداکاری سے متاثر ہوکر انہیں دی گارڈ آف ایشین کامیڈی کا لقب دیا تھا،عمر شریف دواکتوبر بیس سو اکیس کو عارضہ قلب میں مبتلا ہونے کے باعث چھیاسٹھ برس کی عمر میں جرمنی میں دوران علاج انتقال کرگئے تھے۔
اداکار عمر شریف کو مداحوں سے بچھڑے چاربرس بیت گئے

