امریکی محکمہ خزانہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کردیں،پابندیاں ایرانی بیلسٹک میزائل اورجنگی طیاروں کےپروگرامز سے منسلک نیٹ ورکس پر عائد کی گئیں۔
امریکی محکمہ خزانہ نےایران کے 31اداروں اور 17 افراد کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا، امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیایہ گروہ جدید میزائل نظام اور امریکا میں بنے ہیلی کاپٹر کی غیرقانونی خریداری میں ملوث ہیں
امریکی محکمہ خزانہ کےمطابق ایران کا جوہری ہتھیاروں کا حصول ہماری سلامتی اور مشرق وسطیٰ کی سلامتی کے لیےخطرہ ہے۔