خیبرپختونخوا میں 2 سے 7 اکتوبر تک گرج چمک کے ساتھ بارشوں کے نئے اسپیل کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ بالائی علاقوں میں فلش فلڈنگ اور لینڈ سلائیڈنگ کا انتباہ جاری کردیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات 2 اکتوبرسے 7 اکتوبر تک خیبرپختونخوا کے زیادہ تر اضلاع میں آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔
پشاور سمیت صوبہ کے بالائی ،وسطی اور جنوبی اضلاع کے برساتی نالوں اور دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا خدشہ ہے۔ بارشوں کے باعث ایبٹ آباد، بٹگرام، بونیر، بالائی و زیریں چترال، دیر، خیبر، کوہستان ، کولائی پالس، کرم، ملاکنڈ، مانسہرہ، مہمند، اورکزئی، شانگلہ، سوات، تورغر اور شمالی وزیرستان کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے بارشوں کے پیش نظر صوبہ کی تمام ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات سے متعلق الرٹ رہنے کے لئے مراسلہ جاری کردیا گیا ہیے