پنجاب پولیس کے لاہورسمیت صوبے بھر میں سرچ،سویپ،کومبنگ آپریشنز جاری

Calender Icon جمعرات 2 اکتوبر 2025

پنجاب پولیس کے لاہور سمیت صوبے بھر میں سرچ،سویپ،کومبنگ آپریشنز جاری ہیں،گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پانچ سو بتیس کومبنگ آپریشنزکئے گئے،پولیس ترجمان کے مطابق دوران آپریشن  سترہ ہزاردوسوتیئس مشتبہ افرادکی چیکنگ کی گئی،بتیس مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا ہے-ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق تیئس سرچ اینڈ سویپ آپریشنز میں پچیس سو اڑسٹھ سے زائد افراد سے پوچھ گچھ کی گئی،دو مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے، ترجمان نے بتایاہے،سنگین جرائم میں ملوث تین سو تیئس اشتہاری، ایک سو پندرہ عدالتی مفرور،اکیاسی عادی ملزمان کو بھی حراست میں لیا گیا ہے،ترجمان کا کہنا ہے جرائم پیشہ اور مشتبہ افراد کے قبضے سے بڑی تعداد میں ناجائز اسلحہ اور گولیاں برآمد ہوئیں ہیں،ترجمان نے بتایا کہ جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیوں کے دوران دس مجرمان کیفر کردار تک پہنچے جن میں تین زخمی حالت میں گرفتار کئے گئے ہیں،آئی جی پنجاب  کا کہنا ہے ملک دشمن وجرائم پیشہ عناصر کامحاسبہ کرنے کیلئے سرچ، سویپ اینڈ کومبنگ آپریشنز جاری رکھیں جائیں گے-