آزاد کشمیر صورتحال ،وزیر اعظم شہباز شریف کا نوٹس

Calender Icon جمعرات 2 اکتوبر 2025

آزاد کشمیر میں جاری پُرتشدد مظاہروں نے خطرناک صورتِ حال اختیار کر لی ہے،، تین روز سے جاری احتجاج میں اب تک نو افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جن میں تین پولیس اہلکار بھی شامل ہیں، جب کہ ایک سوبہتر پولیس اہلکار اور پچاس سے زائد شہری زخمی ہوئے ہیں ،، صورتحال پر وزیراعظم شہباز شریف نے سخت نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی شفاف تحقیقات کا حکم دیا ہے ،،وزیراعظم نے شہریوں سے پُرامن رہنے کی اپیل کرتے ہوئے واضح کیا کہ پرامن احتجاج ہر شہری کا حق ہے، مگر قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ،، وزیراعظم نے مظاہرین سے نرمی سے نمٹنے کی ہدایت کی اورکشمیری عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے مذاکراتی کمیٹی کی توسیع کا اعلان بھی کیا،مذاکراتی کمیٹی رانا ثنا اللہ، وفاقی وزراء سردار یوسف، احسن اقبال، سابق صدر مسعود خان اور قمر زمان کائرہ کو شامل کیا گیا ہے ،، وزیراعظم نے کمیٹی کو فوری مظفرآباد روانہ ہونے اور تمام اسٹیک ہولڈرز سے رابطے کی ہدایت کی ہے۔