امریکہ میں سینیٹ کی جانب سے فنڈنگ بل منظور نہ ہونے سے شٹ ڈائون شروع ہو گیا،سرکاری ملازمین کو کام سے روک دیا گیا،ناسا نے اپنی ویب سائیٹ پر ادارے کی بندش کا اعلان کردیا ،پندرہ ہزار ملازمین روزگار سے ہاتھ دھو بیٹھے،،،،خلائی مشن پر موجود خلابازوں کی جان کو خطرہ،،،ساڑھے سات لاکھ ملازمین کو جبری چھٹی دے دی گئی،،،شٹ ڈاؤن سے فضائی سفر بھی متاثر ہوگا، سائنسی تحقیق معطل ہو جائے گی،،،امریکی فوجیوں کو تنخواہیں نہیں ملیں گی،،، عوام سے متعلق سرگرمیاں بھی بند کردی گئیں-امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر بحران حل نہ ہوا تو بڑے پیمانے پر برطرفیاں ہوسکتی ہیں،شٹ ڈاؤن سینیٹ کی جانب سے عارضی فنڈنگ بل مسترد کرنے کے بعد شروع ہوا،ڈیموکریٹس اور ریپبلکن نے ایک دوسرے کو ذمہ دار ٹھہرا دیا-
امریکہ:فنڈنگ بل منظور نہ ہونے سے شٹ ڈائون شروع ہوگیا

