باجوڑ میں خوارج کی جانب سے گھروں کے اندر کھودی گئی خفیہ سرنگوں کا انکشاف ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق باجوڑ میں فتنۃ الخوارج نے گھروں کے اندر خفیہ سرنگیں بنا رکھی تھیں، جنہیں اسلحہ ذخیرہ کرنے اور پناہ گاہوں کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا۔ یہ خوارجین انہی گھروں میں چھپ کر ریاست اور عوام کے خلاف منظم کارروائیاں کرتے رہے۔
حالیہ آپریشنز کے دوران ان سرنگوں اور اسلحہ کے بڑے ذخائر برآمد کر کے ثبوت کے طور پر عوام کے سامنے پیش کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ان ٹھوس شواہد کے باوجود بعض شرپسند عناصر سکیورٹی فورسز پر شہری آبادی کو نشانہ بنانے کا الزام عائد کرتے ہیں، جو یا تو زمینی حقائق سے لاعلمی کا نتیجہ ہے یا دانستہ چشم پوشی۔
فتنۃ الخوارج کی جانب سے شہریوں اور ان کے گھروں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنا انتہائی بزدلانہ اور قابلِ مذمت عمل ہے۔