کوئٹہ (نیوز ڈیسک) بلوچستان کے ضلع واشک میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 3.4 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی زیر زمین گہرائی 15 کلومیٹر تھی، جبکہ زلزلے کا مرکز واشک سے 29 کلومیٹر شمال کی جانب تھا۔
زلزلے کے جھٹکوں کے دوران لوگ کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔












اتوار 15 فروری 2026 